کاروار:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز)لڑکی کی عصمت دری اور حملہ کرنے کے بعد قتل کی دھمکی دینےو الے فرد کو ضلع اور سیشن کورٹ نے بدھ کو تین سال کی سزا سناتے ہوئے 21ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
انکولہ تعلقہ رامنگولی دیہات کا مکین گوند چپگاؤنکر ہی فوکسو ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرم ہے۔ مجرم 17جولائی 2014کی دوپہر لڑکی کے گھرمیں گھس کر متاثرہ لڑکی کی ذہنی اپاہج آپا کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران مجرم گوند نے لڑکی کے گلے اور جسم کے دیگر اعضاء پر حملہ کیا پھرا س کے بعد عزت لوٹ کر گالی گلوچ کیا اور قتل کی دھمکی دی تھی۔ معاملے کو لےکر اس وقت انکولہ پولس افسر گنیش ایم ہیگڈے نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیاتھا۔ معاملے کی سنوائی کرنے کے بعد ضلعی عدالت کی منصفہ وپولا ایم بی پجاری نے سزاکافیصلہ سنایا ہے۔ جس میں انہوں نے 21ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ 15ہزارروپئے متاثرہ لڑکی کو معاوضہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ فاضل جج نے ضلع قانونی خدمات بورڈ سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ لڑکی کو 25ہزارروپیوں کا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ میں حکم دیاہے۔ معاملے میں سرکار کی طرف سے خصوصی سرکاری پوکسو وکیل سبھاش پی کئیرنا نے پیروی کی ہے۔